ملتان میں قار ی محمد میاں نقشبندی مجددیؒ کے عرس کی تقریبات ختم

ملتان (پی پی آئی)مدینۃ الاولیاء ملتان میں قار ی محمد میاں نقشبندی مجددیؒ کے عرس کی تقریبات ختم ہوگئیں،عرس مقدسہ سے خطاب کرتے ہوئے خانقاہ حامدیہ کے سجادہ نشیں صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی نے کہا کہ پیر طریقت مولانا حامد علی خانؒ اور قاری بہاؤالدین محمد میاں ؒ سے مریدین کی محبت بے مثال ہے تحریک ختم نبوتﷺ اور تحریک پاکستان اور تحریک نظام مصطفیﷺ میں خانقاہ حامدیہ کے بزرگوں کا کردار لازوال اور بے مثال ہے،پی پی آئی کے مطابق تقریب میں صاحبزادہ قاری حسان میاں حامد،صاحبزادہ نعمان میاں حامد، صاحبزادہ معصوم میاں حامد،صاحبزادہ فیضان میاں حامد، علامہ ڈاکٹر عبدالقدوس حامدی، حاجی محمد الیاس حامدی،حاجی سجاد حامدی،حاجی سلیم قریشی،فدا حامدی، پروفیسر اختر انصاری،حافظ محمد ظفر قریشی، حافظ منظور الٰہی،ثمر حامدی،شکیل حامدی،مولانا محمد ریاض نظامی،محمد طاہر حامدی اور سیکڑوں مریدین اور عقیدت مندوں نے شرکت کی آخر میں قاری ناصر میاں خان نقشبندی نے دعا کرائی۔

Next Post

شہر قائدمیں حضرت عبد الرحمن شہید بابا رحمتہ اللہ علیہ کا سالانہ عرس مبارک شروع

Mon Jan 30 , 2023
کراچی (پی پی آئی)حضرت عبد الرحمن شہید بابا رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک 2023 کا آغاز بعد نماز ظہر قرآن خوانی سے کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر احاطہ بابا عالم شاہ بخاریؒ میں ان کے مزار مقدس پر عقیست مندوں نے بڑی […]