پشاوردھماکہ کے شہداء میں ایک خاتون بھی شامل

پشاور(پی پی آئی)پشاور میں پولیس لائنز مسجد میں خودکش حملے میں شہیدہونے والوں کے نام سامنے آگئے، شہید ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔پی پی آئی کے مطابق پشاور میں پولیس لائنز مسجد میں خودکش حملے میں 28 افراد شہید جبکہ 70 سے زائد زخمی ہیں،شہدا میں زیادہ تر پولیس اہلکار ہیں۔پشاوردھماکے میں شہیدہونیوالوں میں انسپکٹر دوران شاہ خان، اے ایس آئی لیاقت خان، شہریار شامل ہیں، دھماکے میں امام مسجد صاحبزادہ نورالامین بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ شہدا میں محمدعلی، طاہر خان، نسیم شاہ، گل شرف خان،مسعود احمد، عبدالودود اور لیاقت اللہ بھی شامل ہیں، پولیس کاکہناہے کہ دھماکے میں ایک خاتون رشید ہ بی بی بھی جاں بحق ہوئیں جو پولیس کوارٹرز کی رہائشی ہیں۔

Next Post

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مزید مہنگا اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی،انڈیکس میں 579 پوائنٹس کی کمی

Mon Jan 30 , 2023
کراچی (پی پی آئی)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں حیران کن اضافہ ہوا جبکہ ا سٹاک مارکیٹ میں کاروبار ی افراد کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔پی پی آئی کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں […]