انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مزید مہنگا اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی،انڈیکس میں 579 پوائنٹس کی کمی

کراچی (پی پی آئی)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں حیران کن اضافہ ہوا جبکہ ا سٹاک مارکیٹ میں کاروبار ی افراد کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔پی پی آئی کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں 6.97 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 269.63 روپے کا ہوکر بند ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت 4 روپے بڑھی اور اس وقت ڈالر 273 روپے پر فروخت ہو رہاہے۔اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران شدید مندی کا رجحان جاری رہا، مارکیٹ میں شیئرز کا لین دین شروع ہو تو انڈیکس 40 ہزار 450 پوائنٹس پر تھی جس میں کچھ ہی دیر میں اضافہ ہوا اور انڈیکس 40 ہزار 666 پوائنٹس پر پہنچ گیا لیکن یہ تیزی یونہی برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس نے واپسی کا سفر ایسا شروع کیا کہ کاروبار کے اختتام تک 100 انڈیکس میں 579 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 39 ہزار 871 پوائنٹس پر آکر بند ہوا۔

Next Post

المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے مفت طبی کیمپ، 2200 افراد مستفیض

Mon Jan 30 , 2023
گھارو (پی پی آئی)المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی،اماں جی ٹرسٹ اور ٹرنک والاکے اشتراک سے بابرہ گوٹھ،گھاروشیرمظفرگوٹھ میں مفت میڈیکل کیمپ لگائے گئے۔پی پی آئی کے مطابق کیمپوں سے2200افرادنے استفادہ کیاجس میں مرد اوپی ڈی770،خواتین اوپی ڈی 855،بچوں کی اوپی ڈی 550،آنکھوں کی اوپی ڈی 90،بلڈشوگر185،بلڈپریشر470،بلڈگروپ22،بی ایم آئی کے 11افرادشامل تھے۔ کیمپ میں […]