شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ پولیس کو ہائی الرٹ رہنے، مساجد،امام بارگاہوں سمیت

تمام مذہبی مقامات پر سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کرنے کا حکم
کراچی (پی پی آئی)آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سندھ پولیس کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ہدایت دی کہ مساجد،امام بارگاہوں سمیت دیگر تمام مذہبی مقامات پر سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کئے جائیں نیزپیٹرولنگ،اسنیپ چیکنگ کو سخت اور نتیجہ خیز بنایا جائے۔داخلی اور خارجی روٹس/پوائنٹس پر پولیس پکٹنگ/ناکہ بندی کو غیرمعمولی اہمیت جائے۔پی پی آئی کے مطابق علاقوں میں ریکی نگرانی اور ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن کی بدولت جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن کو کامیاب بنانے اور زونز/ڈسٹرکٹس/پولیس اسٹیشنز کے باہم روابط سمیت قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں کیساتھ بھی مسلسل روابط رکھنے کا بھی کہا گیا ہے۔