پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور آلودگی کے اعتبار سے چھٹے نمبر پر آگیا

لاہور(پی پی آ ئی) لاہور آلودگی کے اعتبار سے چھٹے نمبر پر آگیا، شہر میں مجموعی طور پر شرح 155 ریکارڈ کی گئی۔ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں آلودگی نے ڈیرے ڈال لئے۔ شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 155 ریکارڈ کی گئی۔ کینال روڈ پر آلودگی کی شرح 181، یو ایس قونصلیٹ میں 179، فیز 5 ڈی ایچ اے میں 168، کوٹ لکھپت میں 186، فیز 8 ڈی ایچ اے میں 181 ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب لاہور شہر میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا۔ خیال رہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس کے اعداد وشمار کے مطابق 151 سے 200 درجے تک کی آلودگی کی شرح مضرِ صحت، 201 سے 300 درجے تک انتہائی مضرِ صحت جبکہ 301 سے زائد شرح خطرناک ترین ہوتی ہے۔