شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ضمنی الیکشن میں عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن

روکنے کا کیس، درخواست گزار نے پٹیشن واپس لے لی
اسلام آباد (پی پی آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ضمنی الیکشن میں عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست واپس لے لی گئی، درخواست گزار نے کہاکہ عمران خان کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے، درخواست میں ترمیم کی اجازت دی جائے۔پی پی آئی کے مطابق الیکشن کمیشن میں ضمنی الیکشن میں عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کے کیس کی سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔درخواست گزار نے کہاکہ عمران خان کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے، درخواست میں ترمیم کی اجازت دی جائے،ممبر بلوچستان نے کہاکہ درخواست واپس لے کر نوٹیفکیشن چیلنج کریں، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ نوٹیفکیشن چیلنج کرنے کی درخواست آج ہی دائر کر دیں، درخواست گزار نے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست واپس لے لی۔