مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

قومی حکومت کی تجویز، چیئرمین سینیٹ نے مشاہد حسین سید سے سی وی دینے کا کہہ دیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ اجلاس میں قومی حکومت بنانے کی تجویز پر صادق سنجرانی نے مشاہد حسین سید سے سی وی دینے کا کہہ دیا۔ چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، سینیٹر مشاہد حسین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پشاور واقعہ میں ہماری نالائقی اور نااہلی ہے،حکومت تو آنی جانی ہے، یہ حکومت تو لولی لنگڑی ہے،وقت آگیا ہے کہ اب ہم الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں۔مشاہد حسین سید نے کہاکہ ہم آمر کیخلاف غیر مناسب الفاظ استعمال کرتے ہیں مگر آج بھی ان کو فالو کرتے ہیں،سابق صدر ضیا ء الحق نے کہا تھا کہ جب مثبت نتائج آئیں گے تب الیکشن کروائیں گے،کیا ہمارے اندر صلاحیت نہیں کہ ریفارمز کریں،سری لنکا آئی ایم ایف کے پاس نہیں گیا خود ہی اپنے پاؤں پر کھڑا ہوا۔سینیٹر مشاہد حسین اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی میں دلچسپ مکالمہ ہو ا، مشاہد حسین سید نے کہاکہ ہم عوامی مسائل کا حل چاہتے ہیں اگر کچھ نہیں کرسکتے تو قومی حکومت کا اعلان کریں،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور رضا ربانی مل کر قومی حکومت کا اعلان کردیں۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مشاہد حسین سیدسے کہاکہ آپ اپنا سی وی دے دیں، سینیٹر مشاہد حسین نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ میرا ایک ہی صفحہ کا سی وی ہے۔