بجلی بچت کا قومی پروگرام، ملک بھر میں پنکھوں کی تبدیلی کا پلان جاری

اسلام آباد(پی پی آئی)بجلی بچت کے قومی پروگرام کے تحت ملک بھر میں پنکھوں کی تبدیلی کا پلان جاری کردیاگیا۔دستاویز کے مطابق بجلی بچت کیلئے نئے پنکھے کی قیمت 6669 روپے مقرر کی گئی ہے، اچھی کارکردگی والے پنکھے 17 فیصد شرح سود پر دیئے جائیں گے،پی پی آئی کے مطابقصارفین سے رقم قسطوں میں وصول کی جائے گی، ایک پنکھے پر 969 روپے سودادا کرناہوگااورپنکھے کی قسط بجلی کے بلوں میں شامل کی جائے گی، پرانا پنکھا1800 روپے میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔دستاویز کے مطابق ایک پنکھا4666 روپے کی بجلی بچائے گا،مجموعی طور پر 3 کروڑ صارفین کے پنکھے تبدیل کئے جائیں گے،پنکھے تبدیل کرنے سے 5 ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت ہو گی۔

Next Post

کورنگی میں انسداد اسٹریٹ کرائمزکے نام سے نئی فورس قائم

Tue Jan 31 , 2023
نئی پولیس فورس میں 80 پولیس اہلکاراور26 موٹرسائیکلیں شامل شاہین اورمحافظ فورس کے تجربات میں ناکامی کے بعد ایک اور تجربہ کراچی (پی پی آئی)کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری کے پیش نظر پولیس کی کارکردگی شدید تنقید کا نشانہ بن گئی ہے جس کے بعد انسداد […]