کورنگی میں انسداد اسٹریٹ کرائمزکے نام سے نئی فورس قائم

نئی پولیس فورس میں 80 پولیس اہلکاراور26 موٹرسائیکلیں شامل
شاہین اورمحافظ فورس کے تجربات میں ناکامی کے بعد ایک اور تجربہ
کراچی (پی پی آئی)کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری کے پیش نظر پولیس کی کارکردگی شدید تنقید کا نشانہ بن گئی ہے جس کے بعد انسداد اسٹریٹ کرائم کے نام سے نئی فورس قائم کردی گئی ہے پی پی آئی کے مطابق کراچی کے علاقیکورنگی میں شاہین اورمحافظ فورس سمیت دیگر تجربات فیل ہونے کے بعد پولیس پرایک اور نیا تجربہ کیا گیا ہے۔کھوکھرا پار تھانے کے انسپکٹر کی سربراہی میں انسداد اسٹریٹ کرائم کے نام سے ایک اور نئی فورس قائم کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اس خصوصی نئی پولیس فورس میں 80 پولیس اہلکاراور26 موٹرسائیکلیں شامل کی گئی ہیں اور یہ نئی فورس عوامی کالونی، کورنگی انڈسٹریل ایریا اور زمان ٹاؤن تھانے کی حدود میں کام کرے گی۔

Next Post

دہلی یونیورسٹی کے مغل گارڈن کا نام گوتم بدھ گارڈن رکھ دیا گیا

Tue Jan 31 , 2023
دہلی (پی پی آئی)دہلی یونیورسٹی کے نارتھ کیمپس میں مغل گارڈن کا نام بدل کر گوتم بدھ گارڈن رکھ دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی حکام نے کہا کہ نام کی تبدیلی اس لیے ہوئی کیونکہ یہ باغ نہ تو مغلوں نے بنایا تھا اور نہ ہی اس کا ڈیزائن مغلوں کا […]