ورلڈ انڈور ٹینس : اینڈی مرے اور ڈیل پوٹرو تیسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے

روٹرڈیم: عالمی نمبر چھ برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے اور ارجنٹائن کے یوآن مارٹن ڈیل پوٹرو ورلڈ انڈور ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راونڈ میں پہنچ گئے۔ ہالینڈ کے شہر روٹر ڈیم میں کھیلے گئے ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راونڈ میں ومبلڈن چیمپئن اینڈی مرے نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اینڈی مرے نے آسٹریا کے ڈومینیک کو دو گھنٹے اور21 منٹ کے طویل مقابلے کے بعد شکست دی۔ اینڈی مرے کی فتح کا اسکور چھ چار، تین چھ اور چھ تین رہا۔ سنگلز مقابلوں میں ارجنٹائن کے ڈیل پوٹروفرانس کے پال ہنری کے خلاف ان ایکشن ہوئے،پوٹرو نے حریف کھلاڑی کو پانچ دو اور سات چھ سے زیر کیا۔ دوسری جانب گیلبس ارنیسٹ نے ڈمرٹوف کو چھ دو، ایک چھ اور چھ چار سے جبکہ جمہوریہ چیک کے تھامس برڈیج نے فرانسیسی حریف نکولس میہوٹ کو چھ چار، چھ دو، سے ہر ا کر اگلے راونڈ میں جگہ بنائی۔

Next Post

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم واہگہ کے راستے پاکستان پہنچ گئی

Fri Feb 14 , 2014
لاہور: بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ مہمان ٹیم یہاں تین ٹی 20 اور تین ون ڈے میچ کھیلے گی۔ انڈین بلائنڈ کر کٹ ٹیم پاکستان میں واہگہ کے راستے تین ٹی 20 اور تین ون ڈے میچ کھیلنے کے لئے لاہور پہنچ گئی ہے۔ اس موقعہ پر میڈیا سے گفتگو میں منیجر انڈین بلائنڈ ٹیم ڈیوڈ جون کا […]