پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما بلال صدیقی گرفتار

مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے
سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما بلال صدیقی کو سری نگرسے گرفتار کر لیا۔کشمیر میڈیا کے مطابق بلال صدیقی کو قابض فورسزنے شہر کے علاقے راجباغ میں گھر پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا،
انہیں گرفتاری کے بعد راجباغ تھانے میں منتقل کیا گیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے بلال صدیقی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اسے مودی حکومت کا ایک اور غیر قانونی عمل قرار دیا۔دوسری جا نب مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں زبردست احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔کشمیر میڈیا کے مطابق ریزرو کیٹیگری کے ملازمین نے جموں شہر میں راج بھون (گورنر ہاؤس) کے باہر اپنے اہلخانہ کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیا۔ وہ مقبوضہ وادی کشمیر سے جموں ڈویڑن میں تبدیلی کا مطالبہ کر رہے تھے، انہوں نے اپنے مطالبے کے حق میں نعرے لگائے۔احتجاجی ملازمین نے بی جے پی کے خلاف بھی زوردار نعرے لگائے۔انہوں نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ وہ گزشتہ چاہ ماہ سے زائد عرصے سے احتجاج کر رہے ہیں لیکن انتظامیہ ان کا مطالبہ حل نہیں کر رہی۔