پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک کو تیل سپلائی کرنے والا اہم ادارہ پی ایس او تباہی کے دہانے پر

تاریخ میں پہلی مرتبہ پی ایس او کا گردشی قرضہ 718 ارب روپے سے زیادہ ہوگیا
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)تاریخ میں پہلی مرتبہ پی ایس او کا گردشی قرضہ 718 ارب روپے سے زیادہ ہوگیا۔ملک کو تیل سپلائی کرنے والا اہم ادارہ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے، اور تاریخ میں پہلی مرتبہ اس ادارے کا گردشی قرضہ 718 ارب روپے سے زیادہ ہوگیا ہے۔رپورٹ کے مطابق مختلف ملکی ادارے پی ایس او کا ادھار واپس کرنے میں ناکام ہیں، اورپاور سیکٹر، پی آئی اے، گیس کمپنیاں اور ریفائنریز سب ادھار پر چلنے لگے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سوئی نادرن کمپنی کے ذمہ پی ایس او کے 448 ارب روپے، جینکوز اور سی پی پی اے کے ذمہ 148ارب روپے، حبکو اور کیپکو کے ذمہ 30ارب، پی آئی اے کے ذمہ 24 ارب روپے واجب الادا ہیں۔ جب کہ ایکسچینج ریٹ میں فرق سے مجموعی طور 58 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔