ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شاہد خاقان عباسی پارٹی کا اثاثہ ہیں، جلد ملاقات کروں گی:مریم نواز

لاہور(پی پی آ ئی)مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں اور ان سے جلد ملاقات کروں گی۔مریم نواز کی زیر صدارت پارٹی سیکرٹریٹ لاہور میں مشاورتی اجلاس ہوا ہے، جس میں مختلف معاملات زیر غور آئے ہیں۔اجلاس میں محمد زبیر، انوشہ رحمان، عظمی بخاری، ملک احمد خان، طلال چوہدری، عابد شیرعلی، جاوید لطیف سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ذرائع (ن) لیگ کے مطابق اجلاس میں تنظیمی دوروں کے حوالے سے مشاورت اور شاہد خاقان عباسی کے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے پر بات چیت کی گئی۔پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز نے پارٹی رہنماؤں کو شاہد خاقان عباسی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں اور ان سے جلد ملاقات کروں گی۔پارٹی کو مستحکم کرنے کے لئے مریم نواز نے رہنماؤں سے تجاویز مانگ لیں، عمران خان کے بیانیے پر مسلم لیگ (ن) اپنا نیا بیانیہ سامنے لائے گی، آئندہ انتخابات میں امیدواروں کے حوالے سے ٹکٹ انٹرویو کے بعد دی جائیں گی۔سینئر نائب صدر (ن) لیگ نے پارٹی کو انتخابات کے لئے تیار رہنے کی بھی ہدایت کر دی۔