ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پرویزالٰہی سے مسلم لیگ ہاؤس کی ملکیت واپس لینے کا فیصلہ

چوہدری شجاعت نے باغی عہدیداروں کیخلاف کارروائی کیلئے گرین سگنل دے دیا
لاہور(پی پی آ ئی) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی کے باغی عہدیداروں کے خلاف بڑی کارروائی کا گرین سگنل دے دیا۔ذرائع کے مطابق پارٹی پالیسیوں سے انحراف کرنے پر پرویزالٰہی کو پنجاب میں مسلم لیگ (ق) کی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ مونس الٰہی اور کامل علی آغا کو بھی عہدوں سے ہٹایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی کو نہ صرف صدارت سے ہٹایا جائے گا بلکہ ان سے مسلم لیگ ہاؤس لاہور کی ملکیت بھی واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پارٹی سے انحراف کرنے والوں کو پہلے ہی شوکاز نوٹس جاری کیے جاچکے ہیں، اب آئینی اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد انہیں پارٹی سے فارغ کیا جائے گا۔پارٹی کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ق لیگ کے دیرینہ اور مخلص رہنماؤں کو نئے عہدے دیے جائیں گے، اس حوالے سے پنجاب کی صدارت کیلئے چوہدری شافع حسین سمیت 2 رہنماؤں کے نام زیر غورہیں۔ پنجاب کی نئی قیادت مسلم لیگ ہاؤس ڈیوس روڈ کو سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے چوہدری شجاعت کی درخواست منظور کرتے ہوئے پرویزالٰہی گروپ کی زیرصدارت (ق) لیگ انٹراپارٹی انتخابات غیرقانونی قرار دیے تھے، اور چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ (ق) کا سربراہ برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا تھا۔