ملک بھر میں کورونا وا ئرس کے مزید 19 مثبت کیسز رپورٹ، 9 مریضوں کی حالت نازک

اسلام آباد (پی پی آ ئی) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وا ئرس کے مزید 19مثبت کیسز رپورٹ ہو گئے۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار698کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 19 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.40 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 9مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Next Post

عمران خان کی جانب سے شیخ رشید کی گرفتاری کی مذمت

Thu Feb 2 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان نے شیخ رشید کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا ہے کہ”ہماری تاریخ میں کبھی بھی الیکشن کمیشن کی طرف سے اتنی متعصب، […]