تربت(پی پی آئی) چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے تربت میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا جہاں کمانڈر پاکستان فلِیٹ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے ان کا استقبال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے تربت میں جدید طبی آلات سے آراستہ ہسپتال کا افتتاح کیا، ہسپتال کے قیام سے تربت کے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات مہیا کی جائیں گی۔نیول چیف کو تربت میں تعینات پاک بحریہ کی یونٹس کی آپریشنل تیاری پر بریفنگ بھی دی گئی، نیول چیف نے اگلے مورچوں پر تعینات پاک بحریہ کے افسران و جوانوں کی حربی تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ترجمان نے مزید کہا کہ پاک بحریہ سمندری سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ساحلی علاقوں کے عوام کی بہتری کے لئے پر عزم ہے۔
Next Post
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو گرفتار کرلیا گیا
Thu Feb 2 , 2023
شیخ رشید کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج اسلام آباد(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا۔اسلام آباد پولیس نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کو گرفتارکرلیا، اور ان کے خلاف […]
