نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف شیخ رشید کی درخواست

درخواست میں وفاقی حکومت، گورنر پنجاب، الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت فریق
لاہور(پی پی آ ئی)نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔درخواست عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں وفاقی حکومت، گورنر پنجاب، الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔شیخ رشید کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعلیٰ کی تعیناتی میں آئینی ذمہ داری ادا نہیں کی، محسن نقوی سیاسی وابستگیاں رکھتے ہیں، نگراں وزیراعلیٰ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں متحرک رہے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ محسن نقوی نے کرپشن کا اعتراف کرتے ہوئے نیب کو رقم واپس کی، نگران وزیراعلیٰ شفاف انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کی معاونت کا پابند ہے، الیکشن کمیشن کا سیاسی وابستگی رکھنے والے نگراں وزیراعلیٰ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن نامناسب ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نگراں وزیراعلیٰ کو کام سے روکتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرے، عدالت جتنی جلدی ممکن ہو الیکشن کمیشن کا فیصلہ روکتے ہوئے جواب طلب کرے۔

Next Post

صحافی عمران ریاض خان ایک بار پھر گرفتار

Thu Feb 2 , 2023
لاہور(پی پی آئی) صحافی اور اینکر پرسن عمران ریاض کو وفاقی تحقیقاتی ادار ے نے لاہور سے گرفتار کر لیاہے۔ عمران ریاض خان کے وکیل میاں علی اشفاق نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عمران ریاض کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر […]