سپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کیخلاف شہباز گل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کے خلاف پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں سپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کے خلاف رہنما تحریک انصاف شہباز گل کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ اٹارنی جنرل کی تعیناتی کا کیا ہوا؟۔عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ آپ ایڈیشنل و اسسٹنٹ پراسیکیوٹر تعینات کیوں نہیں کرتے، چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کہہ کہہ کر تھک گئے ایڈیشنل و اسسٹنٹ پراسیکیوٹرز تعینات کریں۔عدالت نے رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کیس میں سپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Next Post

عمران خان کیخلاف نااہلی کیس میں لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ

Thu Feb 2 , 2023
عدالت نے کیس کی سماعت 9 فروری تک کے لئے ملتوی کردی اسلام آ باد(پی پی آ ئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف نااہلی کیس میں لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے […]