شیخ رشید سلجھے ہوئے سیاستدان اور ذمہ دار پارلیمنٹرین ہیں،پرویز الٰہی کی گرفتاری کی مذمت

لاہور(پی پی آ ئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے شیخ رشید کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ شیخ رشید سلجھے ہوئے سیاستدان اور ذمہ دار پارلیمنٹرین ہیں، نگران حکومت الیکشن کرانے کیلئے آئی ہے، اس پر توجہ دیں۔ چوہدر ی پرویز الٰہی نے کہاکہ ہمیں ڈرا دھمکا کر گرفتاریاں ڈال کر ہراساں نہیں کیا جا سکتا،نگران حکومت چادر چار دیواری کے تقدس کو پامال نہ کرے،ان کاکہناتھا کہ ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والے خدا کا خوف کریں۔

Next Post

ارشد شریف قتل کیس،جے آئی ٹی رواں ہفتے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائے گی

Thu Feb 2 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آئی) ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لئے قائم 5 رکنی سپیشل جے آئی ٹی دبئی اور کینیا سے شواہد اکٹھے کر کے واپس پاکستان پہنچ گئی، جے آئی ٹی 12 جنوری کو دبئی پہنچی تھی جہاں ایک ہفتہ انکوائری کے بعد کینیا روانہ ہوئی […]