کشمیری اپنے حق خودارایت کے حصول پر امن جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں:مشعال ملک

اسلام آ باد/سری نگر(پی پی آ ئی) حریت رہنما یا سین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیری عوام اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کیلئے اپنی پر امن جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں، عالمی برادری نے کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود انہیں ان کایہ پیدائشی حق نہیں دیا گیا۔کشمیر میڈیا کے مطابق مشعال ملک نے اسلام آباد میں ایک انٹرویو میں کہا کہ کشمیری عوام نے گزشتہ سات دہائیوں سے اپنے حق خودارادیت کیلئے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں اور وہ اپنی حق پر مبنی جدو جہد آزادی کو ہر قیمت پراسکے منطقی انجام تک جاری رکھیں گے، کشمیری عوام کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔مشعل ملک نے کہا کہ کشمیری عوام تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے پرامید ہیں،کشمیری عوام کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی۔انہوں نے تنازعہ کشمیر کو بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لیے سفارتی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

Next Post

شیخ رشید کی گرفتاری قابلِ مذمت، پاکستان میں فسطائیت عروج پر پہنچ چکی: شاہ محمود

Thu Feb 2 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شیخ رشید کی گرفتاری انتہائی قابلِ مذمت ہے، پاکستان میں فسطائیت عروج پر پہنچ چکی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاہ محمود قریشی […]