مفتاح کی فراغت اور مشاورت کے بغیر مریم کی چیف آرگنائزرنامزدگی پر بھی اعتراض
عہدے کا لالچ نہیں، عہدہ چھوڑنا چاہتا ہوں، پارٹی کبھی نہیں چھوڑوں گا:سابق وزیر اعظم
اسلام آباد (پی پی آئی) مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدرشاہد خاقان عباسی کے قریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وہ کافی عرصے سے پارٹی امور سے متعلق اہم فیصلوں پر اعتماد میں نہ لینے کی وجہ سے نالاں تھے نیز انھیں مفتاح اسماعیل کو وفاقی وزیر خزانہ سے ہٹانے پر بھی اعتراض تھا۔ اور ان کا موقف ہے کہ سنیئر رہنماؤں کی مشاورت کے بغیر مریم نواز کو چیف آرگنائزر کاعہدہ دیا گیاہے۔پی پی آئی کے مطابق اسی باعث شاہد خاقان عباسی کی پارٹی سے ناراضگی طول پکڑ گئی، انھوں نے پارٹی رہنماؤں سے کئی بار شکوہ کیا کہ ملکی اور پارٹی کے بڑے فیصلوں انکو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ شاہد خان عباسی نے پارٹی سنئیر نائب صدر سے استعفی دے دیا تھا،ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کہنا ہے کہ پارٹی عہدے کا کوئی لالچ نہیں، عہدہ چھوڑنا چاہتا ہوں، پارٹی کو کبھی نہیں چھوڑوں گا۔
