روکنے پر خاتون نے ڈی ایس پی کو تھپڑ رسید کردیا
کراچی (پی پی آئی) کراچی میں ٹریفک پولیس کی رنگین شیشے، فینسی نمبر والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔پی پی آئی کے مطابق پی آئی ڈی سی ٹریفک سیکشن پر خاتون کو جب فینسی نمبر پلیٹ اور ٹنٹڈ گلاسز نصب کرنے پر روکا گیا تو انہوں نے ڈی ایس پی سے بدتمیزی کی۔سی سی ٹی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ کار سوار مشتعل خاتون ڈی ایس پی کو دھکے دیتی رہی اور انہیں تھپڑ بھی جڑ دیا۔
