شاہد خاقان عباسی سے ملوں گی، دِل کی باتیں سامنے رکھیں گے: مریم نواز

مخالفین اس میں جو خوشی ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں وہ خوشی نہیں ملے گی
وہ باوفا،بااصول آدمی ہیں، نواز شریف کے دیرینہ ساتھی،میرے بڑے بھائی ہیں
بہاولپور (پی پی آئی)مسلم لیگ نواز کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ شاہد خاقان عباسی سے ملیں گی اور اپنے دل کی بات کریں گی۔پی پی آئی کے مطابق جمعرات کو بہاولپور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر مریم نواز کا کہنا تھا ’میں شاہد خاقان عباسی سے خود ملوں گی، ہم اپنے دلوں کی باتیں ایک دوسرے کے سامنے رکھیں گے، لیکن مخالفین اس میں جو خوشی ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں وہ خوشی نہیں ملے گی کیونکہ شاہد خاقان عباسی بہت باوفا اور بااصول آدمی ہیں۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’شاہد خاقان عباسی ہمارے سینیئر ہیں، وہ نواز شریف کے دیرینہ ساتھی اور میرے بڑے بھائی ہیں۔ ان کی اور دیگر پارٹی رہنماؤں کی سرپرستی میں آگے بڑھوں گی۔‘

Next Post

'الیکشن کی تاریخ نہ دی تو پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنروں پر آرٹیکل 6لگے گا، فواد چوہدری

Thu Feb 2 , 2023
لاہور(پی پی آئی)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ آئین کے مطابق انتخابات کروانا ہے، اگر 90 دنوں میں الیکشن نہ ہوئے تویہ آئین شکنی ہو گی، الیکشن کی تاریخ نہیں دی جاتی تو دونوں گورنرزپر آرٹیکل 6 لگے گا۔ پی پی آئی کے مطابق لاہور […]