خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت کی مکمل توجہ بجلی کی پیداوار کے مقامی ذرائع پر ہے: شہباز شریف

اسلام آ باد(پی پی آئی) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت نے مکمل توجہ بجلی کی پیداوار کے مقامی ذرائع پر مرکوزکررکھی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سا ئٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ گزشتہ روز کراچی میں پاکستان کے ساتویں نیوکلیئر پاور پلانٹ کا افتتاح کیا، کے تھری کی شمولیت سے جوہری توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت 3600میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ کے تھری منصوبے سے قومی گرڈ میں 1100میگاواٹ بجلی شامل ہوچکی ہے، حکومت بجلی کی پیداوار کے مقامی ذرائع پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے، توانائی کے مقامی ذرائع سے ایندھن کی درآمد اور ٹیرف کم کرنے میں مدد ملے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے چین کی شراکت سے تعمیر ہونے والے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تیسرے یونٹ ’کے تھری‘کا افتتاح کیا تھا،اس منصوبے سے ماحول دوست 1100میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی جبکہ جوہری توانائی بجلی گھر سے مجموعی پیداوار2200میگاواٹ ہو جائے گی۔