مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بجلی ٹیرف میں سبسڈی ختم کی جائے آئی ایم ایف کے نئے مطالبات سامنے آگئے

اسلام آ باد(پی پی آئی) آئی ایم ایف نے بجلی کی سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کر تے ہوئے بجلی ٹیرف میں سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور حکومت کے مذاکرات میں عالمی ادارے نے سو فیصد بل وصولی میں ناکامی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ آئی ایم ایف وفد کا کہنا ہے کہ حکومتی کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنائے بغیر گردشی قرض کا خاتمہ ممکن نہیں۔آئی ایم ایف نے تین ڈسکوز کے علاوہ دیگر تمام ڈسکوز کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیا۔ آئی ایم ایف نے گردشی قرضے کے مینجمنٹ پلان پر مکمل عمل اور بجلی ٹیرف میں سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔آئی ایم ایف کی جانب سیصنعتی شعبے کی ٹیرف سبسڈی کے خاتمے اورگریڈ 17 اوراس سے اوپرکے افسران اور ان کے گھر والوں کے اثاثے ڈیکلئیر کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف کا وفد ان دنوں پاکستان میں موجود ہے جو پاکستانی حکام سے مذاکرات کر رہا ہے۔ مذاکرات کے بعد پاکستان کیلئے آئی ایم ایف پروگرام کا فیصلہ کیا جائے گا۔