خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آئین میں درج ہے کہ الیکشن 90 روز میں ہونے ہیں:لاہور ہائی کورٹ

الیکشن کمیشن گورنر کو چھوڑے اور خود تاریخ دے دے کہ الیکشن کب ہوں گے:عدالت

لاہور(پی پی آ ئی)لاہور ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ آئین میں درج ہے کہ الیکشن 90 روز میں ہونے ہیں، آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ معاشی صورتحال خراب ہوچکی ہے۔لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کے حوالے سے درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ بتائیں الیکشن کب کرائیں گے۔الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم الیکشن کرانے کے لیے تیار ہیں، لیکن گورنر نے لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے۔جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیئے کہ آئین میں درج ہے کہ الیکشن 90 روز میں ہونے ہیں، آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ معاشی صورتحال خراب ہوچکی ہے۔عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو ہدایت کی کہ آپ اتنا کام کر رہے ہیں، آپ چھوڑیں گورنر کو، آپ خود الیکشن کی تاریخ دے دیں۔عدالت نے گورنر کے وکیل سے استفسار کیا کہ اپ کو کتنا وقت درکار ہے یہ پاکستان کا معاملہ ہے۔ گورنر کے وکیل نے جواب جمع کرانے کی مہلت مانگتے ہوئے جواب دیا کہ کم ازکم سات روز کا وقت درکار ہے۔عدالت نے گورنر پنجاب کے وکیل کو جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی، اور آئندہ سماعت سے قبل فریقین کو تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9 فروری تک ملتوی کردی۔