خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شیخ راشد شفیق کی درخواست پر اٹارنی اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری

اسلام آباد(پی پی آ ئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے گرفتار سربراہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی جانب سے دائر کی گئی توہینِ عدالت کی درخواست پر پولیس، اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کر دیئے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں عوامی مسلم لیگ کے گرفتار سربراہ شیخ رشید کے بھتیجے کی جانب سے دائر کی گئی توہینِ عدالت کی درخواست پر جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی۔ دورانِ سماعت شیخ رشید کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ اور انتظار حیدر پنجوتھہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔عدالت نے شیخ رشید کے وکیل کو پٹیشن پڑھنے کی ہدایت کرتے ہوئے سوال کیا کہٓپ کی پٹیشن میں استدعا کیا تھی؟ جس پر شیخ رشید کے وکیل نے جواب دیا کہ حکمنامے سے یہ تاثر گیا کہ معاملہ کورٹ میں ہے تو ادارے تحمل کا مظاہرہ کریں گے۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ کاش اتنا احترام ہوتا، یہاں تو ایک کیس میں ضمانت ہوتی ہے تو کسی دوسرے مقدمے میں اٹھا لیا جاتا ہے۔عدالت نے توہینِ عدالت کی درخواست پر پولیس، اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔