مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کوسٹ گارڈ کی کارروائی،12 سالہ لڑکے سے ساڑھے 26 کلو چرس برآ مد

کراچی(پی پی آ ئی) پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے کراچی جانے والی بس سے 26 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کی تحصیل وندر کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ لڑکے سے 26 اعشاریہ 5 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔پولیس حکام کے مطابق 12 سالہ لڑکا چمن سے کراچی جانے والی کوچ میں خواتین کے کپڑوں میں ملبوس تھا، اور اس نے منشیات جیکٹ کے اندر چھپا رکھی تھی۔پولیس حکام نے بتایا کہ مسافر بچے سے برآمد منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 1.6 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے، لڑکے کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔