اسلام آباد (پی پی آئی)متروکہ وقف املاک نے شیخ رشید کے وکیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے لال حویلی پراپرٹی تنازع کے کیس کی سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی۔پی پی آئی کے مطابق شیخ رشید کے وکیل نے متروکہ وقف املاک اور لال حویلی کے درمیان پراپرٹی تنازع کے معاملے کی سماعت ملتوی کرنے کیلئے درخواست دائر کی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید اسلام آباد میں گرفتار ہیں، شیخ رشید کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت مقرر ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں مصروفیت کے باعث سماعت کیلئے پیش ہونا ممکن نہیں ہے، استدعا ہے کہ سماعت ملتوی کر کے آئندہ تاریخ مقرر کر دی جائے۔ متروکہ وقف املاک نے شیخ رشید کے وکیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت چھ فروری تک ملتوی کر دی ہے۔ متروکہ وقف املاک نے 30 جنوری کو لال حویلی کے سات یونٹ سیل کیئے تھے، متروکہ وقف املاک نے جمعہ کوشیخ رشید کو طلب کر رکھاہے، ہائیکورٹ پنڈی بینچ نے وقف املاک کو لال حویلی تنازع حل کرنے کیلئے 15 روز کا وقت دیا تھا۔
Next Post
کراچی میں 2پولیس مقابلوں میں 2ڈاکو گرفتار،3مختلف واقعات میں 3افراد زخمی
Fri Feb 3 , 2023
کراچی (پی پی آئی)کراچی میں 2پولیس مقابلوں کے دوران 2ڈاکو زخمی ہوگئے جنھیں پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا نیز3مختلف واقعات میں 3افراد زخمی ہوگئے انھیں اسپتال لیجایا گیا ہے پی پی آئی کے مطابق گڈاپ ٹاؤن کریم سوسائٹی کٹ کے قریب پولیس نے ایک مقابلہ کے بعد مختار […]
