ملک کے بیشتر علاقوں میں عمومی طور پر گرم اور خشک موسم متوقع

سکرنڈ میں شہید بینظیر بھٹو فیملی فیسٹیول اور مینا بازار کا افتتاح

ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان کسٹمز کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی، زائد المیعاد سگریٹ اور متفرق ضبط شدہ سامان جل گیا

افغانستان سے درآمد شدہ نیم تیار قالینوں پر اضافی سیلز ٹیکس ختم ہونا چاہئیے :پی سی ایم ای اے

پاک-ترک وزرائے خارجہ کا علاقائی امن کی پیش رفت پر تبادلہ خیال

سوسائٹی فار پروموشن آف ریڈنگ اینڈ امپروومنٹ آف لائبریری کے زیر اہتمام سیمینار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ

خالد مقبول صدیقی نے چیف جسٹس کو سوموٹو نوٹس لینے کیلئے درخواست ارسال کردی
کراچی (پی پی آ ئی)شہری سندھ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے معاملے پرایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے چیف جسٹس کو سوموٹو نوٹس لینے کیلئے درخواست ارسال کردی۔ذرا ئع کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ شہری سندھ میں غیرقانونی غیرآئینی طریقے سے انتخابات کرائے گئے،انتخابات کرانے میں 22 ویں آئینی ترمیم کی کھلی خلاف ورزی کی گئی،کمیشن کورم پورا نہ ہونے کے باوجود شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری کیاگیا۔خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کرانے میں عالمی قوانین کو بھی نظرانداز کیاگیا،متنازع حلقہ بندیوں پر انتخابات میں شہری سندھ کے لوگوں کے حقوق سلب کئے گئے،بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر سوموٹو نوٹس لیا جائے،درخواست میں جنیوا کنونشن کے حوالہ جات بھی شامل ہیں۔ درخواست کی نقول کمشنر اقوام متحدہ انسانی حقوق سیل جنیوا کو بھی ارسال کی گئی،درخواست کی نقول سپریم کورٹ کے تمام ججز،چیف الیکشن کمشنر، تمام صوبوں الیکشن کمیشن،صدر مملکت، وزیراعظم پاکستان، وزیراعلیٰ سندھ،گورنر سندھ، چیف سیکرٹری اور چیئرمین انسانی حقوق پاکستان اورچیئرمین فافین کو بھی ارسال کر دی گئیں،درخواست طارق منصور ایڈووکیٹ کے توسط سے ارسال کی گئی۔