سکرنڈ میں شہید بینظیر بھٹو فیملی فیسٹیول اور مینا بازار کا افتتاح

ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان کسٹمز کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی، زائد المیعاد سگریٹ اور متفرق ضبط شدہ سامان جل گیا

افغانستان سے درآمد شدہ نیم تیار قالینوں پر اضافی سیلز ٹیکس ختم ہونا چاہئیے :پی سی ایم ای اے

پاک-ترک وزرائے خارجہ کا علاقائی امن کی پیش رفت پر تبادلہ خیال

سوسائٹی فار پروموشن آف ریڈنگ اینڈ امپروومنٹ آف لائبریری کے زیر اہتمام سیمینار

کراچی سنگین پانی کے بحران کا شکار، لاکھوں شہری متاثر: پی ڈی پی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، کالعدم تنظیموں کے 9 دہشتگرد گرفتار

لاہور (پی پی آئی) سی ٹی ڈی پنجاب نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے لاہور سمیت چار اضلاع سے کالعدم تنظیموں کے 9 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب حکام کے مطابق دہشتگردوں کی گرفتاری گوجرانوالہ، ڈی جی خان، بہاولپور، لاہور سے عمل میں لائی گئیں، دہشت گردوں کا تعلق ٹی ٹی پی سے ہے، دہشت گردوں میں عبدالرحمان، روید خان، غلام اللہ، احمد حسن، جلیل احمد، امداد اللہ، باسط علی، جنید علی شامل ہیں۔حکام کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ بنانے کا سامان، راکٹ چارجر، ہینڈ گرینیڈ اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے، دہشت گرد حساس اضلاع میں دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے۔ دہشت گردوں کے خلاف 7 مقدمات درج کرلیے گئے جبکہ تفتیش جاری ہے۔سی ٹی ڈی حکام نے مزید کہا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 20 مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی، رواں ہفتے سی ٹی ڈی نے 476 کومبنگ آپریشنز کے دوران 91 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے جبکہ مشتبہ افراد کے خلاف 67 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔