اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان تقسیم کا پیغام دے کر دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی کر رہے: شیر رحمان

اسلام آ باد(پی پی آئی) وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خا نے دہشتگردی کے خلاف آل پارٹیز کانفرس میں شرکت نہ کر کے دہشتگردوں کو پیغام دے رہے کہ تحریک انصاف ان کے خلاف نہیں، عمران خان تقسیم کا پیغام دے کر دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی کر رہے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ تو ئٹر پر اپنی ٹو یٹ میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ثبوت ہے عمران خان ملکی مفادات کے معاملات پر بھی کسی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں، یہ نہ کشمیر کے معاملے پر قومی یکجہتی کا حصہ بنے نا ہی اب دہشتگردی کے خلاف قومی اتحاد کا حصہ بننا چاہتے ہیں، عمران خان تاثر دے رہے ہیں کہ دہشتگردی صرف ملک اور قوم کا مسئلہ ہے، تحریک انصاف کا نہیں،ان کی سیاست کا مقصد صرف اپنی ذاتی مفادات تک ہی محدود ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی قوتیں قومی بحران میں ذاتی مفادات بھول کر یکجہتی کا پیغام دیتی ہیں، عمران خان کی تقسیم کی سیاست ملک دشمن قوتوں کے مفاد میں ہے۔ مذمت کافی نہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو دہشتگردی کے خلاف اپنا بیانیہ واضع کرنا ہوگا۔