اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کی جانب سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کا اعادہ

اقوام متحدہ(پی پی آئی) پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی حق خود ارادیت کے حصول تک اپنی حمایت جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ کشمیر میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے عالمی ادارے میں پاکستانی مشن کی طرف سے منعقدہ ویبینار میں اپنے افتتاحی کلمات میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کا اعادہ کیا۔ ترکی، آذربائیجان اور سعودی عرب کے سفیروں سمیت نو معزز مقررین نے ویبنار میں شرکت کی اور دہائیوں پرانے تنازعہ کشمیر کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیا۔منیر اکرم نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی اور حق خود ارادیت اقوام متحدہ کے چارٹر، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کے تحت جائز ہے۔پاکستان کی سابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے اسلام آباد سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا جس میں انہوں نے کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مکمل عمل درآمد کے لیے ٹھوس اور بامعنی اقدامات پر زور دیا۔اس موقع پر ترکیہ کے سفیر نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ طاقت کے بے تحاشہ استعمال، کرفیو اور بلا جواز گرفتاریوں سے دوچار ہیں۔آذربائیجان کے سفیرنے کہا کہ بین الاقوامی برادری کے ایک ذمہ دار رکن کے طور پر آذربائیجان جموں و کشمیر کے مسئلے کے بین الاقوامی اصولوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق پرامن حل کی حمایت کرتا ہے۔اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے سفیرنے تنازعہ کشمیر کے فریقین پر زور دیا کہ وہ دانشمندی اور بات چیت کے جذبے کے ساتھ تعمیری مذاکرات کریں اور کشیدگی بڑھانے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ایک پائیدار سیاسی حل کے حصول کے مقصد کے ساتھ اس معاملے پر بات چیت شروع کرنے کے لیے دونوں پڑوسی ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ورلڈ کشمیر ایوائیرنس فورم کے صدر ڈاکٹر غلام نبی میر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں ہندوں کو بسانے کا عمل 2020 سے مزید تیز کر دیا ہے۔ انہوں نے بھارت مقبوضہ کشمیر میں اس وقت جو اقدامات کر رہا ہے کہ وہ فلسطین میں جاری اسرائیلی اقدامات سے مماثلت رکھتے ہیں،برطانوی مصنف وکٹوریہ شوفیلڈ نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھارت پر بین الاقوامی دباؤ بڑھانے کا مطالبہ کیا۔