اسلام آباد (پی پی آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید عدالت میں پیشی کے موقع پر گرتے گرتے بچے تاہم پولیس اہلکاروں نے انہیں سنبھلنے میں مدد دی۔پی پی آئی کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، شیخ رشید کو سخت سکیورٹی کے حصار میں کچہری لایا گیا اور جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔سماعت کے موقع پر عدالت کے باہر شدید رش دیکھنے میں آیا، دھکم پیل کے سبب شیخ رشید گرنے ہی لگے تھے کہ پولیس اہلکاروں نے انہیں تھام لیا۔
Next Post
پاکستانی سبزیوں کی مجموعی برآمدات میں 90فیصد اضافہ
Sat Feb 4 , 2023
کراچی (پی پی آئی)رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران پاکستانی سبزیوں کی مجموعی برا?مدات میں مقدار میں 90فیصد اور مالیت میں 57 فیصد اضافہ ہوا۔پی پی آئی کے مطابق آلو کی بمپر فصل پیاز کی گرتی ہوئی برآمدات کو دور کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوئی ہے۔ […]
