پاکستانی سبزیوں کی مجموعی برآمدات میں 90فیصد اضافہ

کراچی (پی پی آئی)رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران پاکستانی سبزیوں کی مجموعی برا?مدات میں مقدار میں 90فیصد اور مالیت میں 57 فیصد اضافہ ہوا۔پی پی آئی کے مطابق آلو کی بمپر فصل پیاز کی گرتی ہوئی برآمدات کو دور کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوئی ہے۔ سیلاب نے سندھ اور بلوچستان میں پیاز کی فصلوں کو بری طرح متاثر کیا جبکہ پاکستان کی آلو کی پیداوار مالی سال 22میں 7.937 ملین ٹن تک پہنچ گئی۔پاکستان ہر سال 20,000ٹن آلو کے بیج درآمد کرتا ہے۔ ساہیوال میں اگائے جانے والے کچھ بیج غیر ملکی نسلوں کے برابر پیدا کرتے ہیں۔

Next Post

دنیا بھر میں کینسر کاعالمی دن منایا گیا،کراچی میں تقریبات منعقد

Sat Feb 4 , 2023
کراچی (پی پی آئی) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کینسر سے آگاہی کا عالمی دن منایا گیا۔ پی پی آئی کے مطابق کراچی میں تقریبات منعقد ہوئیں جن میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال پاکستان میں کینسر کے 178,000 نئے کیس رجسٹرڈ ہوئے اور اندازاً ایک لاکھ سے […]