اسٹاک ایکسچینج، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی، نیشنل کلیئرنگ کمپنی ، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج اور انسٹیٹیوٹ آف فنانشل میںکیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط

مرحوم محمد ناصر صحافتی برادری کے ایک فعال، باوقار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل فرد تھے:مسلم لیگ فنکشنل سندھ

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

میرپورخاص سیٹلائٹ ٹاؤن میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ، کنکشن ،بقایا جات وصول

تربت میں جشن بہاراں فیسٹیول منعقد ،، سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ شریک

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کشمیر میں مودی حکومت کے ریاستی جبر پر عالمی برادی کی مجرمانہ خاموشی افسوسناک ہے: شیری رحمان

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیر رحمان نے عالمی برادی سے اپیل کرتے ہو ئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 74سالوں سے جاری بھارتی ریاستی جبر اور دہشتگردی کا سختی سے نوٹس لے۔ جنوبی ایشیا کا سب بڑا تنازعہ 74سالوں سے زیر التوا ہے۔ اقوم متحدہ اور اقوام عالم کو کشمیریوں کی آزادی، انسانی حقوق اور حق خود اختیاری کا احترام کرنا ہوگا۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقر پرت اپنے پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ شہید بی بی نے 5فروری کویوم یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان کیا،اس دن منانے کا مقصد اپنے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کی مذمت کرنا، کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے آواز بلند کرنا اور مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا میں اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور دنیا کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ کشمیر اور کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ بھارتی آئین میں ترمیم سے نہیں بلکہ کشمیریوں کی خواہش اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہوگا۔ عالمی دنیا کی جانب سے کشمیر میں مودی حکومت کے ریاستی جبر پر مجرمانہ خاموشی بہت ہی افسوسناک ہے۔