سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ حکو مت کی میرپوخاص میں بچی کی مبینہ اغوا کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی سندھ سے فون پر رابطہ،صوبائی وزیر کی بچی کو جلد بازیابی کی ہدایت
کراچی (پی پی آئی)صوبائی وزیر اقلیتی امور گیانچند ایسرانی نے میرپوخاص میں بچی کی مبینہ اغوا کے واقعہ کا نوٹس، صبو با ئی وزیر نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے فون پر رابطہ کیا اور انہیں بچی کی جلد بازیابی کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایات دیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل سی سی ٹی فوٹیج میں سپنا بجیر کو راہول میگھواڑ کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ انہوں نے آئی جی سندھ کو کہا کہ واقعہ کی ایف آئی آر درج کر کے بچی کی بازیابی کی کوششیں تیز کی جائیں۔ آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن نے صوبائی وزیر کو یقین دہانی کرائی کہ پولیس مبینہ اغوا ہونے والی بچی کی جلد بازیابی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی، بچی کی بازیابی کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دے رہے ہیں۔