عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں پولیس مقابلے، ایک ڈاکو ہلاک،2گرفتار

کراچی (پی پی آئی) کراچی پولیس نے کئی مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو کو ہلاک اور دو کو گرفتار کر لیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پرکٹ شیل پیٹرول پمپ کے قریب پولیس سے مقابلہ ایک 25 سالہ ڈاکو ہلاک ہوگیا جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی ہے،تاہم ایدھی ایمبولینس کے ذریعے اس کی نعش کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔اسی طرح لانڈھی 89 کے قریب ایک اورمقابلہ میں پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکوحضرت علی کو زخمی حالت میں گرفتار کیا ہے۔پولیس نے ملزم کے قبضہ سے ایک پستول،تین موبائل فونز اور چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کی ہے۔نیزاورنگی ٹاؤن میں بلوچ گوٹھ کی صدیق اکبر مسجد کے قریب پولیس سے مقابلہ میں زخمی 32سالہ ڈاکو کا نام خان محمد ولد سو ڈا بتایا گیا ہے۔زخمی ڈاکو کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیاگیا