شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

امریکا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے: ترجمان محکمہ خارجہ

واشنگٹن(پی پی آ ئی)امریکا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر پاکستان کا ساتھ دینے کاعزم کرتے ہوئے کہا کہ امریکا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے صحافیوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہاکہ امریکا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے کیونکہ اس حوالے سے پاکستان امریکا کا اہم شراکت دار ہے۔ایک سوال کے جواب میں نیڈ پرائس نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے امریکا پاکستان کو ہرطرح کی مدد فراہم کرے گا۔انہوں نے پشاور پولیس لائنز میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملے کے حوالے سے کہا کہ ہم کسی بھی دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اس حملے کے نتیجے میں سینکڑوں بے گناہ شہریوں کے ساتھ ساتھ سرکاری ملازمین، ایسے افراد ہلاک ہوئے جنہوں نے اپنے ہم وطن پاکستانی شہریوں کی حفاظت کے لیے اپنی زندگیاں وقف کر رکھی تھیں۔ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ دہشت گردی ایک لعنت ہے جو پاکستان، بھارت اور افغانستان کو متاثر کر رہی ہے اوریہ ہی چیز ہے جس پر ہم پورے خطے میں توجہ مرکوز کر رہے ہیں، جب پاکستان کی بات آتی ہے تو وہ امریکا کا اہم شراکت ہے۔