شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بے نظیر بھٹو قتل کیس کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

جسٹس مرزا وقاص اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز آج سماعت کریں گے
را ولپنڈی(پی پی آ ئی) پیپلزپارٹی کی شہید چیئرپرسن بے نظیر بھٹو قتل کیس کی اپیلیں لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی ہیں۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے تشکیل دیئے گئے خصوصی ڈویڑن بینچ میں جسٹس مرزا وقاص اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز شامل ہیں جو 8 اپیلوں پر آج سماعت کریں گے۔حکومت نے بے نظیر قتل کیس کے ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے، جب کہ سزا کیخلاف پولیس افسران سعود عزیز،خرم شہزاد کی اپیل پر بھی سماعت ہوگی، دونوں پولیس افسران سعود عزیز اور خرم شہزاد ضمانت پر ہیں۔ دونوں کو 17، 17 سال قید اور 10، 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔ملزمان کی سزائیں بڑھانے کیلئے بے نظیر بھٹو کے شوہر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی اپیل بھی سنی جائے گی۔عدالت کی جانب سے آصف زرداری، بری ہونے والے ملزمان، مرحوم سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف اور سزا یافتہ پولیس افسران کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں، پرویز مشرف اس کیس میں اشتہاری ہیں تاہم ان کی وفات کے بعد ان کے خلاف اپیل خارج ہونے کا امکان ہے۔