خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ جموں کشمیر، سرینگر میں حریت رہنمابلال صدیقی اور دو دیگر افراد گرفتار

سری نگر(پی پی آئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی سیکورٹی فورسز نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما بلال صدیقی سمیت تین اوربے گناہ کشمیری نوجوانوں کو سرینگر میں گرفتار کر لیا۔کشمیر میڈیا کے مطابق قابض بھارتی سیکورٹی فورسز نے حریت رہنما بلال صدیقی، سماجی کارکن عمر عادل ڈار اور ایک دکاندار سالک معراج کو سرینگر کے علاقے نوگام میں ان کی دکان اور گھروں سے گرفتار کیا۔قابض فورسز نے ان کی غیر قانونی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لئے انہیں ایک مجاہد تنظیم کے کارکن قرار دیا اور ان کے کاروبار کی رقم ضبط کرلی۔