شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لوگ میری وفاداریاں تبدیل کرنا چاہتے ہیں مر جاؤں گا یہ بات نہیں مانوں گا: شیخ رشید

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کسی بھی شخص کا نام لئے بغیر کہا ہے کہ یہ لوگ صرف میری وفاداریاں تبدیل کرنا چاہتے ہیں، میں مر جاؤں گا ان کی بات نہیں مانوں گا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام میں گرفتار شیخ رشید کو پولیس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد لے کر پہنچی جہاں انہوں نے میڈیا سے غیر رسمی بات کی۔اس موقع پر شیخ رشید نے دعوی کیا کہ یہ لوگ صرف میری وفاداریاں اور سیاسی ہمدردیاں بدلنا چاہتے ہیں، رات کو بھی مجھے ایک اہم شخصیت سے ملنے کا کہہ رہے تھے، لیکن میں نے انکار کردیا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھ پر سیاسی ہمدردیاں تبدیل کرنے کے لئے جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے، 16 بار وفاقی وزیر رہا ہوں، اس عمر میں سیاسی ہمدردیاں نہیں بدل سکتا، میں مر جاؤں گا ان کی بات نہیں مانوں گا۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پولیس والے میرے بھائی ہیں، میں نے کسی پولیس والے پر گن نہیں نکالی، میں نے اپنے دونوں فونز کے پاسورڈ پولیس کو دے دیئے ہیں، میرے موبائل میں صحافیوں کے نمبر ہیں، کسی بھارتی یا را ایجنٹ کا نمبر نہیں۔شیخ رشید نے الزام عائد کیا کہ مری پولیس نے گھنٹوں مجھ سے تفتیش کی ہے، تمام کام آبپارہ پولیس نے کیا، مری، لسبیلہ اور کراچی پولیس معصوم ہے، میرے پیسے، موبائل اور گھڑیاں پولیس نے نکال لیں، ایس ایچ او وڑائچ اسلام آباد میں شراب کا کاروبار کرتا ہے۔