شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے 1.5 بلین ڈالر کی ضرورت ہے:بلاول

حکومت کی کامیابی ہے عالمی اداروں سے جتنا مانگا، اس سے زیادہ ملا: بلاول بھٹو
کراچی (پی پی آ ئی) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے 1.5 بلین ڈالر کی ضرورت ہے، حکومت کی کامیابی ہے ہم نے عالمی اداروں سے جتنا مانگا، اس سے زیادہ ملا۔ذرا ئع کے مطابق کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سیلاب جیسی قدرتی آفت ہمارے لئے قیامت سے پہلے قیامت تھی، تاریخ میں ایسی آفت پہلے کبھی نہیں آئی،سیلاب سے انسانی جانیں ضائع ہوئیں اور5 لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں،سیلاب سے 3 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے، پوری دنیا اس وقت معاشی چیلنجز سے نمٹ رہی ہے، پاکستان نے کورونا کے بعد سیلابی صورتحال کا سامنا کیا۔ سیلاب متاثرین کے لئے جنیوا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، ہم نے عالمی برادری سے امداد کی اپیل کی، ورلڈ بینک سمیت پوری دنیا نے ہماری مدد کی، ورلڈ بینک کی جانب سے 2 بلین ڈالرز کی منظوری دی گئی۔حکومت کی کامیابی ہے کہ ہم نے عالمی اداروں سے جتنا مانگا، اس سے زیادہ ملا۔وزیرخارجہ نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی آباد کاری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، ہمیں ہر سیلاب متاثرہ شخص کی مدد کرنی ہے، ہم نے اپنے لوگوں کا گھر پھر سے بنانا ہے، 500 ملین ڈالرز متاثرین کے گھروں کی تعمیر پر خرچ ہوں گے۔ سیلاب متاثرہ اضلاع میں تعلیم اور صحت کے اداروں کو بہت کام کرنا ہے۔ چاہتے ہیں سیلاب متاثرین کو گھروں کے مالکانہ حقوق دیئے جائیں، کہا جاتا تھا یوکرین جنگ کی وجہ سے دنیا میں معاشی بحران ہے۔ مشکل گھڑی میں یو این سیکرٹری جنرل کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔