خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کے سربراہان کو ہٹانے کی ہدایت

اسلام آباد (پی پی آئی)قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے برطرف ملازمین کے چیئرمین قادر مندوخیل نے اسٹبلشمنٹ ڈویژن کو ہدایت دی ہے کہ پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کے سربراہان کو فوری عہدوں سے ہٹایا جائے۔قادر مندوخیل کی ہدایت پر ملازمین بحالی کمیٹی کے سیکریٹری نے متعلقہ اداروں کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے۔مراسلے کے مطابق قادر مندوخیل نے پی آئی اے کے سی ای او ائیروائس مارشل عامر حیات اور سی ایچ آر او عامر الطاف سمیت ڈی جی سی اے اے حاقان مرتضی اور سیکرٹری سی اے اے کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کا حکم دے د یا ہے۔اس کے علاوہ کمیٹی نے 2008 سے تمام ملازمین کے لئے فوری طور پر مراعات کی بحالی کا بھی حکم دے دیا ہے۔ کمیٹی نے 13 فروری کے اجلاس میں پیشرفت رپورٹ بھی طلب کر لی۔مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ کمیٹی کی جانب سے تمام افسران کے خلاف تحریک استحقاق بھی موو کروا دی گئی ہے۔