خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے مشیر عامر سعیدراں اسلام آباد سے بازیاب

اسلام آباد (پی پی آئی) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے مشیر عامر سعیدراں اسلام آباد سے بازیاب ہوگئے۔ذرائع کے مطابق عامر سعیدراں ایک ہفتے سے لاپتہ تھے، پی پی آئی کے مطابق بازیابی کے لیے ان کے رشتہ داروں نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ عدالت نے گزشتہ روز آئی جی پنجاب کو عامر سعیدراں کی بازیابی کا حکم دیا تھا۔عدالت نے سی سی پی او لاہور کو رپورٹ سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا، درخواست عامر سعید راں کے بھائی آدم سعید کی جانب سے حبس بے جا اور بازیابی کے حوالے سے دائر کی گئی تھی۔ مؤقف اپنایا کہ عامر سعید راں کو کسی قانونی جواز کے بغیر حراست میں لیا گیا۔