قصورر(پی پی آ ئی) پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل پتو کی میں پولیس نے پٹرول ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 33 کروڑ روپے مالیت کا ذخیرہ اندوز تیل اور ڈیزل برآمد کرلیا۔پولیس نے 13 لاکھ لیٹر تیل اور ڈیزل برآمد کرکے دو ڈپو سیل کردیئے اور درجن سے زائد آئل ٹینکر بھی قبضہ میں لے لیے گئے۔پولیس کے مطابق ملزمان پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے نتیجہ میں تیل کی ذخیرہ اندوزی کررہے تھے۔ جبکہ ڈی پی او قصور کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کرنیوالے معافی کے مستحق نہیں ہیں۔
Next Post
اسلام آباد سمیت ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں مزید بارشیں متوقع
Thu Feb 9 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں مزید بارشیں متوقع ہے، شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، بالائی اور وسطی پنجاب میں بارش اور ڑالہ باری، […]
