شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسلام آباد سمیت ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں مزید بارشیں متوقع

اسلام آ باد(پی پی آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں مزید بارشیں متوقع ہے، شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، بالائی اور وسطی پنجاب میں بارش اور ڑالہ باری، پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، مری اور گلیات میں درمیانی سے شدید برفباری کا امکان ہے۔ادھر آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں رات گئے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے دارالحکومت اور گردونواح میں موسم سرد ہوگیا ہے، سیاحتی مقامات پیر چناسی، سراں، کوہ مکڑہ، گنگا چوٹی، نیلم کے پہاڑوں پر برف نے ڈھیرے ڈال رکھے ہیں۔شدید برف پڑنے سے وادی گریس شاہراہ 23 روز سے بدستور بند ہے، فاروڈ کہوٹہ حویلی کی رابطہ سڑکیں بھی برفباری کے باعث بند ہیں۔