خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی،گیس لیکج کے باعث گھر میں آگ لگ گئی، 7 افراد زخمی

کراچی (پی پی آ ئی) کراچی میں جمشید روڈ پر واقع ایک فلیٹ میں سلینڈر دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جمشید روڈ پر فاطمہ جناح کالونی میں 4 منزلہ رہائشی عمارت کی دوسری منزل پر واقع فلیٹ میں سلینڈر پھٹنے کے باعث دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کی عمریں 3 سے 68 سال کے درمیان ہیں۔ زخمی ہونے والو میں 1بچہ اور 4 خواتین بھی شامل ہیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے، تمام زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔