کراچی،2 پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک، 5 گرفتار

ملزمان سے 17 موبائل فونز، 3 پستول اور موٹر سائیکل برآمد
کراچی(پی پی آ ئی)کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں عزیز بھٹی پولیس نے 2 مقابلوں میں ایک ڈاکو کو ہلاک اور 5 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر بیت المکرم مسجد کے قریب اور راشد منہاس روڈ پر نیپا کے قریب ڈاکووں سے مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 ڈاکووں کو اسلحہ سمیت زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، مقابلے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے۔زخمی ڈاکووں کی شناخت شاہان، صغیر اور حذیفہ کے نام سے ہوئی ہے، زخمی ڈاکووں کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ ایک ڈاکو شاہان اسپتال پہنچنے سے قبل دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان سے 17 موبائل فونز، 3 پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے ڈاکو ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے، ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔

Next Post

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد روپیہ مستحکم ہونے لگا

Thu Feb 9 , 2023
کراچی (پی پی آئی) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے 2 روپے 83 پیسے گر گیا۔ سٹاک مارکیٹ میں 290 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی ڈالر پھر گراوٹ کا شکار ہے، انٹر بینک مارکیٹ میں لین دین شروع ہوا تو ڈالر کی […]