خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت میں مسلمانوں کو خوفزدہ کرنے کیلئے ان کی املاک کو گرایا جا رہا ہے:ترجمان دفتر خار

اسلام آباد(پی پی آ ئی) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کو خوفزدہ کرنے کیلئے ان کی املاک کو گرایا جا رہا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سری نگر میں انتہا پسندوں نے حریت رہنماؤں کے دفتر پر حملہ کیا، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔، ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ترکیہ میں ہونے والے زلزلے سے تباہی پر پاکستان نے افسوس کا اظہار کیا، پاکستان ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے گا، پاکستان کی ریسکیو ٹیمیں ترکیہ میں ریلیف آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں، وزیر اعظم کے دورہ ترکیہ کے حوالے سے تجویز زیر غور ہے، تاحال حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان اور ایران کے ساتھ سکیورٹی سمیت اہم امور پر بات چیت کررہا ہے، افغانستان اور ایران کے ساتھ ہونے والی بات چیت کی تمام تفصیلات نہیں بتائی جاسکتیں۔ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ افغانستان میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے میں زخمی ناظم الامور عبید اللہ نظامانی واپس نہیں جاسکے، افغانستان کے ساتھ پاکستانی سفارت خانے کی سکیورٹی کے معاملے پر بات چیت جاری ہے، ناظم الامور کی افغانستان واپسی کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری فرانس کے دورے پر ہیں جہاں وہ فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات کریں گے، سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان سپین کے دورے پر ہیں، اسد مجید سپین کے بعد فرانس جائیں گے جہاں وہ دو طرفہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔